
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اراکین کو آج سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ حکومتی اتحاد نے انتخابات ملتوی کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا تھا۔سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس کی آج بھی سماعت ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز سماعت میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ ایمرجنسی لگا کر ہی ملک میں الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں۔