اسلام آباد انتخابات ملتوی کیس،اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا کیس کی سماعت کرنے والے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا اور متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں انتخابات کیس نہ سنے،الیکشن از خود نوٹس کیس نہ سننے والے ججز پر مشتمل عدالتی بینچ بنایا جائے۔