اسلام آباد پولیس کا غلط بیانی سے کام لینے پر شبلی فراز کے خلاف کاروائی کا اعلان

سلام آباد سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں موجودگی کے حوالے سے غلط بیانی پر اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ  رہائش پر موجود نہیں، قانونی کارروائی کی راہ میں غلط بیانی سے کام لینے پر شبلی فراز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان اسلام آباد  نے کہا کہ رہنماؤں نے یقینی دہانی کروائی کہ وہ قانون پر عمل کریں گے اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عدالت پیش ہوں گے، ہم امن و امان کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش اور ملزم عمران خان کو 7 مارچ کی پیشی کیلئے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top