اسلام آباد: ایف 9 پارک میں خاتون سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان ہلاک، پولیس

اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں ناکے پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے: پولیس

اسلام آباد: پولیس نے ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کے دو ملزمان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں ناکے پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ہلاک ملزمان مبینہ طور پر ایف نائن پارک واقعہ میں ملوث تھے، پولیس گزشتہ روز ملزمان کی شناخت کرچکی تھی، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ناکہ دیکھا تو فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزمان مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کوگزشتہ روزمارگلہ پولیس نے تھانہ گولڑہ کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، ایک ہلاک ملزم کی شناخت نواب علی اور دوسرے کی اقبال کے نام سے ہوئی، دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ تھے، ان کے خلاف تھانوں میں 60 سے زائد مقدمات درج تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top