اسلام آباد حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں، موبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی، ریگولیٹری ڈیوٹی کے جاری کردہ 2 ایس آراوز کی میعاد ختم ہونے سے بندرگاہوں پر پھنسی ہوئی 600 سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس میں بھی مدد ملے گی۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ 1800 سی سی تک استعمال شدہ گاڑیوں اور موبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی۔