لاہور آٹے کی قیمت ڈبل سینچری مکمل کرنے کے قریب۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے 2 صوبوں میں ایک جانب غریب افراد میں مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب متوسط طبقے کیلئے آٹا خریدنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹے کی قیمت اب تیزی سے ڈبل سینچری مکمل کرنے کی جانب گامزن ہے۔ چکی کا آٹا مزید مہنگا کر دیا گیا، نئی قیمت 170 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔