آل پاکستان نیشنل انویٹیشنل ٹینس کے فائنل میں عقیل کا مقابلہ شعیب سے ہوگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے نمبر 1 ٹینس کھلاڑی عقیل خان آج (جمعہ) ڈیسوم کلب میں آل پاکستان نیشنل انویٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ 2023 کے مینز سنگلز فائنل میں محمد شعیب سے مدمقابل ہوں گے۔
مینز سنگلز سیمی فائنل میں نمبر 1 عقیل خان نے مدثر مرتضیٰ کو 6-2، 5-7، 6-1 سے شکست دی۔ عقیل نے میچ کا اچھا آغاز کرتے ہوئے پہلا سیٹ 6-2 سے جیت لیا۔ مدثر نے باؤنس بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 7-5 سے جیت لیا۔ عقیل نے ایک بار پھر اپنی کلاس دکھائی اور تیسرا سیٹ 6-1 سے جیت کر فائنل میں جگہ بھی حاصل کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top