
کولکتہ آسٹریلیا 8 ویں مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب، جنوبی افریقہ ایک مرتبہ پھر سیمی فائنل میں ہمت ہار گیا، کینگروز نے کولکتہ کا معرکہ سر کر لیا۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا ہدف 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ جنوبی افریقہ کیجانب سے تبریز شمسی 2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔