
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ پر چینی وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہے آئی سی سی کو منصفانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے سیاست اور دوہرے معیارات سے دور رہنا چاہیئے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین یوکرین بحران میں منصفانہ کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔