اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہآئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدہ ہوجائے گا، کم آمدن والوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں،معیشت پر خاموش رہیں یا افلاطونوں کے ساتھ ملکرمناظرہ کرلیں، عمران خان کے ٹویٹ سے ملک کو نقصان ہوتا ہے، ملک میںزرمبادلہکے ذخائر 9 اربڈالر سے زائد ہیں۔ انہوں نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنا ماضی کادیکھیں۔ کے وزیر خزانہ ڈیفالٹ ڈیفالٹ کی رٹ لگاتے ہیں۔اللہ کے فضل سے نہ دیوالیہ ہوئے نہ ہوں گے۔اتحادی حکومت نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی سوچ رکھنے والے اپنے مفاد رکھتے ہیں۔