آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت میں بہتری کا امکان ہے، نوید قمر

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے،آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت میں بہتری کا امکان ہے۔ 
نوید قمر نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ امریکا ہماری برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے، امریکا سے تجارت کو فروغ دینے کیلئے کاروباری طبقے کو مراعات دیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے ، توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ پروگرام پر مثبت پیشرفت ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔
ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی،اس سلسے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔
ذرائع کے مطابق رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top