آئندہ 48 گھنٹے اسحاق ڈار کیلئے بہت اہم ہیں

لاہور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چھٹی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے ملک کے معروف ماہر معیشت اور سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا کہ آئندہ 48 گھنٹے اسحاق ڈار کیلئے بہت اہم ہیں، پیپلز پارٹی وزیر خزانہ سے سخت ناراض ہے۔ شبر زیدی نے دعوٰی کیا ہے کہ چاروں بڑی جماعتوں کے بٹھا کر کہا جائے گا انہیں فارغ کریں، پھرکی تاریخ کا اعلان کر کے نگران حکومت لائی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔  رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر استعفی نہیں دیتے تو انہیں فوری طور پر برطرف کیا جائے۔



Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top